ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسان مر رہے ہیں لیکن مودی جی کہتے ہیں یوگا کرو: راہل گاندھی 

کسان مر رہے ہیں لیکن مودی جی کہتے ہیں یوگا کرو: راہل گاندھی 

Mon, 19 Mar 2018 11:22:59    S.O. News Service

نئی دہلی 18 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس پارٹی کے 84 ویں عمومی کانفرنس کاکل آخری دن تھا، دہلی میں منعقد ہ عمومی کانفرنس کو آج کانگریس صدر راہل گاندھی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہزاروں سال پہلے کروکشیتر کے میدان میں شدید جنگ ہوئی تھی ،کورو اس وقت اپنے آپ کو مضبوط سمجھتے تھے، پانڈو بھی تعداد میں کم تھے لیکن کافی شائستہ تھے اور پانڈو نے سچ کے لئے لڑے۔ انہوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی کو کورو بتایا اور کانگریس کو پانڈو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس سچائی قبول کرنے اور سچائی پر عمل کرنے والی پارٹی ہے اور ہمیشہ سچائی کے لیے لڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ نفرت پھیلاتے ہیں، لیکن کانگریس سچائی کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار کے نشہ میں چور ہے؛ لہٰذا کانگریس کی لڑائی پانڈو کی طرح ہے، بی جے پی ایک تنظیم کی آواز ہے، لیکن کانگریس ملک کی آواز ہے۔ انہوں نے گاندھی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انہوں نے ملک کے لئے اپنی جان دے دی۔ انہوں نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں لوگوں کی خوشیاں چھن گئی ہیں۔ انہوں نے امیت شاہ پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے صدر قتل کے ملزم ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا بدعنوان اور طاتقتور افراد اس ملک کو چلا رہے ہیں۔ جہاں بھی جاؤ کہتے ہیں کہ بھارت آگے بڑھ رہا ہے تیزی سے، لیکن نوجوانوں سے پوچھنے پر بتاتے ہیں کہ ہمارے پاس روزگار نہیں ہے، تو ہم کچھ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ یہی ہندوستان کی حقیقت ہے کہ یہاں کے نوجوان بے روزگار ہیں۔ انہوں نے چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین آج ہر جگہ ہیں ۔ مودی نے اقتدار میں آنے سے پہلے بڑے بڑے وعدے کئے تھے، لیکن زمین پر وہ کچھ نہیں کر پائے۔ لیکن ہمارے وزیر اعظم آواز اٹھانے پر مسائل سے بھٹکاتے ہیں ،اور گمراہ کرتے ہیں ،جیسے ہی کوئی سوال اٹھاتا ہے تو پی ایم کہتے ہیں کہ چلو یوگا کرتے ہیں۔ کسان مر رہے ہیں، لیکن وزیر اعظم ہمیں یوگا کی تعلیم دیتے ہیں، ہمیں سچ بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ کانگریس پارٹی عوام کی خادم ہے ،انہوں نے دلتوں کو پیٹنے کا بھی مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ اس حکومت میں دلتوں پر کافی ظلم ہو رہا ہے۔ راہل گاندھی نے مسلمانوں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اس ملک کی حمایت کرتے ہیں، لیکن اس حکومت میں کہا جاتا ہے کہ پاکستان چلے جاؤ۔ انہوں نے صحافی گوری لنگیش کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے نیرومودی کا بھی مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نگاہ کے سامنے اتنا بڑا بینکاری گھوٹالہ ہو گیا اور ملزم نیرو مودی ملک سے باہر بھاگ گیا۔انہوں نے کہا کہ گجرات میں انتخاب ہوا اور کافی لوگوں نے کہا کہ میں مندر میں جاتا ہوں، لیکن یہ عجیب ہے کیونکہ سالوں سے میں مندر جاتا رہا ہوں۔ میں مندر، گردوارے، چرچ میں بھی جاتا ہوں۔ 10۔15 سال پہلے 24 سال کی عمر میں سیاست میں آیا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔انہوں نے دوسرے مندر کے مقابلے بی جے پی سے کی اور کہا کہ وہ نفرت پھیلاتے ہیں، لیکن کانگریس نفرت نہیں پھیلاتی ہے ، راہل گاندھی نے کہا کہ آج ملک مشکل میں ہے، کسان کہتے ہیں ہم جی نہیں سکتے ہیں۔ کاشت کاری میں پیسہ بنتا ہی نہیں لہذا خود کشی کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوان بیروگار بیٹھے ہیں۔ انہوں نے جو اعتماد مودی پر کیا وہ ٹوٹ گیا۔ اب نوجوان سوال پوچھ رہے ہیں کہ روزگار کب ملے گا۔ کس طرح حل ہو گا یہ مسئلہ، پورے ملک میں کانگریس ہی ایک پارٹی ہے جو نوجوانوں کو روزگار دے سکتی ہے، لیکن اس کام کو پورا کرنے کے لئے پارٹی بدلنا ہوگی ۔راہل گاندھی نے کہا کہ نوجوانوں میں ہمت ا ور جذبہ ہے، ملک میں چل رہی باد مخالف کے رخ موڑنے کی ہمت رکھتے ہیں؛ لیکن ان کے درمیان میں اور ہمارے رہنماؤں کے درمیان میں دیوارہے۔میراکام دیوار کو توڑنے کا ہوگا؛ لیکن اشتعال انگیزی سے نہیں ؛ بلکہ پیار اور ا نسیت کے سا تھ ۔ تمام نوجوانوں کو کانگریس میں جگہ ملے گی۔ دنیا میں آج دو ویژن دیکھ سکتے ہیں، امریکہ اور چین کے درمیان انڈیا کا ویژن آ جائے اور دنیا کہے کہ یہ ویژن سب سے بہتر ہے۔ چین کے ساتھ مقابلہ ہے، لیکن محبت سے مقابلہ کرنا ہے چین سے۔ ہندوستان میں توانائی کی کمی نہیں ہے. ہر ضلع میں اس کی ترتیب کو درست کرنا ہوگا ۔ کسان کی فصل زیادہ سے زیادہ خراب ہو جاتی ہے۔ کانگریس پورے ملک میں فوڈ پروسیسنگ فیکٹری لگائے گی اور کسانوں کی حفاظت کرے گی۔کسانوں نے ملک کو بنایا ہے، یہ ملک اس بات کو کبھی نہیں بھولے گا۔ کانگریس دل سے کسانوں کی حفاظت کرے گی،ہم کسانوں کی ضرورت پڑنے پر مدد کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کانگریس سب کی پارٹی ہے۔ 


Share: